چیئرمین پی سی بی کا اسلام آباد میں دبئی طرز کا نیا سٹیڈیم بنانے کا اعلان
09-07-2024
(لاہورنیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اسلام آباد میں دبئی طرز کا نیا کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔دورے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر تک قذافی سٹیڈیم کی بیسمنٹ مکمل ہوجائے گی، تین تین ہفتے میں ایک ایک فلور بن جائے گا،فرنٹ بلڈنگ سٹیل سٹرکچر پر مشتمل ہے، 31 دسمبر تک قذافی سٹیڈیم کی مین بلڈنگ مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2007-2006 میں بننے والے راولپنڈی سٹیڈیم کی حالت بہت خراب ہے، روالپنڈی سٹیڈیم سارا گرا کر بنانا پڑے گا، چیمپئنز ٹرافی میں سٹیڈیم میں سیٹیں لگا دی جائیں گی، کراچی سٹیڈیم بھی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے مکمل کرلیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں دبئی جیسا نیا سٹیڈیم بنایا جائے گا۔