عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور
09-07-2024
(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور کر لیا گیا۔
عمر ایوب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا استعفیٰ منظور کر لیا، میں نے اس سے پہلے بھی 22 جون کو استعفیٰ دیا لیکن منظور نہیں کیا گیا تھا۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ہونا، کیس بھگتنا، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ہونا اور آئینی معاملات اکٹھے دیکھنا ورک لوڈ تھا، میں بطور پی ٹی آئی ورکر اور عمران خان کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔