ہنجروال: بچی کو اغواء کر کے لے جانے والا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

09-07-2024

(لاہور نیوز) ہنجروال کے علاقے میں بچی کو اغواء کر کے لے جانے والا اغواء کار شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

شہر میں بچوں کو اغواء کرکے گردے نکالنے والا گروہ متحرک ہے، ہنجروال کے علاقے شادے وال میں ڈھول بجانے والا ایک بچی کو ریل لیکر دینے کے بہانے اغواء کر کے لے جانے لگا جسے شہریوں نے پکڑ لیا۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا بچی کو اغواء کرکے شیرا کوٹ گردے نکالنے کے لئے لیکر جانا تھا، پانچ ہزار روپے میں گردے نکالنے کے لئے بچوں کو فروخت کرتے ہیں، متعدد بچوں کو اغواء کر کے گردے نکالنے والوں کو فروخت کیا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ بچوں کے گردے نکال کر ان کو نالے میں پھینک دیتے جہاں انکی موت ہو جاتی تھی۔ اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ ہنجروال کے اے ایس آئی عاصم کے حوالے کر دیا۔