فیصل آباد ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز

09-07-2024

(لاہور نیوز) فیصل آباد ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نے شاہین شاہ آفریدی، امام الحق اور حارث رؤف سمیت 10 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لئے جس میں صبح کے سیشن میں 2 کلو میٹر رننگ، کریز پر رننگ سمیت مختلف جسمانی مشقوں میں کھلاڑیوں کی پھرتی، مہارت اور دل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ کپتان شان مسعود اور بابر اعظم سمیت دوسرے کرکٹرز کے فٹنس 9 ستمبر کو متوقع ہیں، فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ پر سینٹرل کنٹریکٹ فہرست کو از سر نو ترتیب دیا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب بھی اسی فٹنس رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ پی سی بی نے مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، 13 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں ہو چکے ہیں جن میں نئے پرفارمر بھی شامل ہیں، گزشتہ برس پی سی بی نے 25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیئے تھے۔