سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا فیصلہ

09-07-2024

(لاہور نیوز) سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سرکاری سکولوں کے متواتر وزٹ کریں گے، متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنر سکولوں میں سپوکن انگلش کلاسز کے ٹائم ٹیبل کا جائزہ لیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سپوکن انگلش کلاسز کے حوالے سے ورکنگ مکمل کر لی۔ پہلے مرحلے میں ہائی سکولوں میں سپوکن انگلش کلاسز کا اجراء کیا جائے گا، سکولوں میں سپوکن انگلش کلاسز کا آغاز آئندہ ماہ اکتوبر سے کئے جانے کا امکان ہے۔