خلیل الرحمان ہنی ٹریپ: ملزم یاسر کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس
09-07-2024
(لاہور نیوز) معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس میں آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس میں آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی۔ اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چودھری اور زین قریشی ایڈووکیٹ نے وکالت نامے جمع کروا دیئے۔ بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ملزم یاسر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔