7 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے: مریم نواز

09-07-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے۔

یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آج پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے، پاک فضائیہ کے شاہین صفت پائلٹ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ کے دوران 5 بھارتی طیارے تباہ کر کے ریکارڈ بنا دیا، راشد منہاس شہید نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی داستان رقم کی۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات و بہادری پر فخر ہے۔