پی سی بی کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور سے متعلق آئی سی سی سے رابطہ
09-06-2024
(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور سے متعلق آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹرافی ٹوور کے لیے 18 سے 20 ستمبر کی تاریخیں تجویز کی ہیں، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ میں شیڈول ہے۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے حوالے سے پاکستان ٹیم کی بات کی جائے تو میگا ایونٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب فاطمہ ثناء ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔