علی امین گنڈ اپور کی مداخلت پر پی ٹی آئی کے جلسے کی جگہ تبدیل
09-06-2024
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مداخلت پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے جلسے کی جگہ تبدیل کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد انتظامیہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جلسہ گاہ کی جگہ پر موجود فیصل امین کو علی امین گنڈا پور نے جگہ کی تبدیلی سے آگاہ کیا۔ جلسہ اب جی ٹی روڈ پر مویشی منڈی کے پاس گراؤنڈ میں ہوگا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان جلسہ گاہ پہنچ گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری سنگجانی جلسہ گاہ پہنچ گئی، اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی ٹیموں نے سنگجانی پہنچ کر پی ٹی آئی کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ یہاں سے سامان ہٹایا جائے۔ علاوہ ازیں علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس ٹیم نے فیصل امین گنڈاپور سے مذاکرات کیے، پھر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مداخلت سے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا گیا، جلسے کا مقام تبدیل کرنے پر اتفاق ہونے کے بعد پرانی جگہ سے سامان ہٹا دیا گیا۔