وانی کپورفواد خان کی مداح نکلیں، اداکارہ نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

09-06-2024

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور بھی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان کی مداح نکلیں۔

رپورٹ کے مطابق وانی کپور نے حال ہی میں اپنے ایک  انٹرویو میں کہا کہ میں نےاسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر فواد خان کے متعدد ڈرامے دیکھے ہیں، مجھے اُن کا کام پسند ہے اور جب بھی وقت ملتا ہے تو اپنی والدہ کے ہمراہ اُن کے ڈرامے ضرور دیکھتی ہوں۔ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ بھی فواد خان اور اُن کے ڈراموں کی مداح ہیں، اُن کا کام انتہائی شاندار ہے اور ہر ڈرامے میں اُن کا کردار پہلے والے کردار سے مختلف ہوتا ہے۔اُنہوں نے فواد خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان باآسانی مختلف کرداروں میں ڈھل جاتے ہیں، مجھے اُن کے دو ڈرامے ‘ہمسفر’ اور ‘زندگی گلزار ہے’ بہت زیادہ پسند ہیں۔