فیروز خان سجل علی کے ہاتھوں نمک والی چائے بھی پینے کو تیار

09-06-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ سجل علی سے متعلق عرصہ دراز بعد لب کشائی کردی۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں فیروز خان نے اپنی بہن حمائمہ ملک کے ہمراہ بھارتی صحافی فریدون شہریار کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔فیروز خان نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔ بھارتی صحافی نے فیروز خان کے سامنے عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، رشمیکا مندانا اور ترپتی ڈمری کا نام لیتے ہوئے پوچھا کہ آپ ان میں سے کونسی 2 اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے؟ اس سوال کے جواب میں اداکار نے عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کا نام لیا۔ اداکار نے دبنگ اسٹار سلمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سلمان خان کا بہت بڑا مداح ہوں، میں اُن سے مل بھی چکا ہوں اور ہماری ملاقات کئی گھنٹوں تک جاری رہی تھی، وہ اعلیٰ شخصیت کے مالک ہیں۔بھارتی صحافی نے ایک سیگمنٹ کے دوران فیروز خان سے پوچھا کہ اگر سجل علی آپ کو چینی کے بجائے نمک ملی ہوئی چائے دیں تو آپ کیا کریں گے؟اس سوال کے جواب میں فیروز خان نے کہا کہ میں سجل علی کی جانب سے دی گئی نمک والی چائے بھی پی لوں گا۔