یوم دفاع پر فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نے نغمہ ریلیز کردیا
09-06-2024
(لاہورنیوز) یوم دفاع و شہدا کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے نغمہ ریلیز کر دیا گیا۔
غازیوں کی جانب سے پاکستان سے محبت کے اظہار کے عنوان سے نغمہ میں وطن سے محبت اور وفا کا اعادہ کیا گیا ہے، نغمہ میں فرنٹیئر کور کے جانباز سپاہیوں کی جانب سے ملک کی حفاظت کے لئے عہد کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے تیار کئے گئے نغمہ کو مقامی گلوکار حارث امیر اور ذیشان حید نے گایا ہے، نغمہ میں خیبر پختونخوا اور پنجاب کی موسیقی کو یکجا کر کے منفرد انداز میں گایا گیا ہے۔