آئی ایم ایف کا صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں پر اعتراض سامنے آ گیا

09-06-2024

(لاہورنیوز) آئی ایم ایف نے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبوں کے منصوبوں پر اعتراض کردیا۔

وزات خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وفاق کو صوبوں کے منصوبوں کی سو فیصد فنڈنگ سے منع کردیا، آئی ایم ایف کے اعتراض کے بعد 154 منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، ان منصوبو ں پر وفاق کے 774ارب روپے خرچ ہونا تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا اعتراض سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں سامنے آیا، رواں مالی سال پی ایس ڈی پی میں پنجاب کے 175 ارب روپے مالیت کے 66 منصوبے شامل ہیں۔ اسی طرح پی ایس ڈی پی میں سندھ کے 488 ارب روپے مالیت 64 منصوبے ،سیکرٹری پلاننگ کمیشن بلوچستان کے 429 ارب مالیت کے 111 اور کے پی کے 72 ارب مالیت کے 20 منصوبے شامل ہیں۔