شہباز شریف کی چودھری نثار کے گھر آمد، ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

09-06-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان کے گھر جا کر انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چودھری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، شہباز شریف نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی۔ شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبر عطا کرے، آمین۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ تھے۔