اخراجات میں کمی کیلئے نئی بھرتیوں، بیرون ملک دوروں اور علاج پر پابندی عائد

09-06-2024

(لاہور نیوز) حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا۔

وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، وزارت خزانہ  نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہو گی، سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی، حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن مین کہا گیا کہ تمام قسم کی نئی گاڈیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی، ایمبولینسز، طبی امداد اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر استثنیٰ ہو گا جبکہ ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ وزارت خزنہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں، لیبارٹریز، زراعت، سکولوں کیلئے مشینری کی خریداری ہو سکے گی۔