نامور کرکٹر عبدالقادر خان کی آج پانچویں برسی

09-06-2024

(ویب ڈیسک ) نامور کرکٹر عبدالقادر خان کی آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے۔

معروف کرکٹر منفرد سپن باؤلر تھے اور گوگلی ماسٹر کے طور پر جانے جاتے تھے، عبدالقادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 67 ٹیسٹ میچوں اور 104 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ عبدالقادر خان 1977 ء سے 1993 ء تک قومی ٹیم کا حصہ رہے، انہوں نے پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر 1977ء کو انگلینڈ اور آخری ٹیسٹ میچ 6 دسمبر 1990ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا، فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی وہ حبیب بینک کی نمائندگی کرتے رہے، 6 ستمبر 2019 کو ان کا لاہور میں 63 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔