قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور سے فیصل آباد منتقل
09-06-2024
(لاہور نیوز) قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور سے فیصل آباد منتقل کر دیئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کے لئے کھلاڑیوں کی فیصل آباد میں موجودگی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اب 7 اور 9 ستمبر کو ہوں گے، مینٹورز نے فیصل آباد میں فٹنس ٹیسٹ لینے کی تجویز دی تھی۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ون ڈے کپ کے لئے کھلاڑیوں کو آج تک رپورٹ کرنا ہے۔