قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک
09-06-2024
(لاہور نیوز) قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
محمد حارث کے نکاح کی تقریب پشاور میں ہوئی، نکاح کی تقریب میں محمد حارث کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد حارث نے اپنے رشتہ داروں میں نکاح کیا۔ خیال رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں محمد حارث کو سٹالینز کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، سٹار بلے باز بابر اعظم، حارث رؤف ، شان مسعود، اعظم خان، زمان خان و دیگر کھلاڑی وکٹ کیپر بلے باز کی قیادت میں ان ایکشن ہوں گے۔