عمران خان کو جیل میں سہولیات دینے کی درخواست پر متعلقہ بینچ سے رجوع کی ہدایت

09-06-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سہولیات دینے کی درخواست پر متعلقہ بینچ سے رجوع کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم  نے درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔ رجسٹرار آفس نے پرنسپل سیٹ پر درخواست دائر کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا، رجسٹرار آفس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس نوعیت کی درخواست راولپنڈی بینچ میں دائر ہو سکتی ہے۔ وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ میری درخواست میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نہیں بلکہ آئی جی جیل خانہ جات فریق ہیں۔ بعدازاں عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سہولیات دینے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ بینچ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔