وزیر اعلیٰ مریم نواز کی یادگار شہداء پر حاضری، پھول چڑھائے

09-06-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز یوم دفاع کے موقع پر لاہور کینٹ میں یادگار شہداء پہنچیں، انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، مریم نواز  نے یاد گار شہداء پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔