مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لئے

09-06-2024

(لاہور نیوز) یوم دفاع کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان ایئر فورس کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

تقریب میں ایئر وائس مارشل شہریار خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے 74 رکنی چاق و چوبند دستے نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے، کیڈٹس میں61 مرد اور 13خواتین شامل ہیں۔ ایئر وائس مارشل شہریار خان نے تقریب کے بعد بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے،دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔