پاکستان ریلویز نے سالہا سال سے خالی 13 ہزار سے زائد پوسٹیں ختم کر دیں
09-05-2024
(لاہورنیوز) اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے کا عمل، پاکستان ریلویز نے وزیر اعظم کے ویژن پر عمل درآمد شروع کر دیا۔
پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں مختلف شعبہ جات کی سالہا سال سے خالی 13 ہزار سے زائد پوسٹیں ختم کر دیں،پوسٹیں ختم ہونے سے ریلویز میں تقریباً 49 ہزار پوسٹیں بچ گئیں۔راولپنڈی ڈویژن کی 727، ملتان ڈویژن کی 1249 ، سکھر ڈویژن کی 1064 اسامیاں ختم کی گئیں، لاہور ڈویژن کی 1492، کراچی ڈویژن کی 1448، کوئٹہ ڈویژن کی 719 اسامیوں کو ختم کیا گیا۔ پشاور ڈویژن کی 527، ورکشاپس ڈویژن کی 2 ہزار 636 اسامیاں ختم کی گئیں، ایڈمنسٹریٹو سٹاف کی 1 ہزار 326، میڈیکل ڈویژن کی 853 اسامیاں خالی ختم کی گئیں۔اسی طرح ویلفیئر ڈویژن میں 14، سٹور ڈیپارٹمنٹ کی 400 اور ریلوے سلیپر فیکٹری کی 369 اسامیاں ختم کی گئیں، آفس سپرنٹنڈنٹس کی 22 ، برج ورکشاپ جہلم کی 157 اسامیوں کو ختم کر دیا گیا۔پاکستان ریلویز نے ڈی ایس ایم راولپنڈی کی 204 میں سے 106، سی ڈی ایل ورکشاپ کی 242 اسامیاں ختم کر دیں، پی ایل ایف رسالپور کی 182 آسامیاں بھی سسٹم سے نکال دی گئیں۔