وزن کم کرنے والی دوا ڈپریشن میں مبتلا کرسکتی ہے یا نہیں؟جانئے

09-05-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے وزن کم کرنے والی دوا کے استعمال سے ڈپریشن سے مبتلا ہونے سے متعلق تحقیق جاری کردی۔

ماہرین کے مطالعے نے وزن کم کرنے والی معروف ادویات سے متعلق عوامی خدشات کو مسترد کردیا ہے۔محققین نے پایا ہے کہ ان ادویات کا استعمال کسی شخص میں ڈپریشن یا خودکشی کا خطرہ نہیں بڑھاتا۔ اعداد و شمار کے تجزیے میں ماہرین نے پایا کہ سیماگلوٹائیڈ ادویات نے ذہنی صحت کے عارضے کے بغیر لوگوں میں ڈپریشن،خودکشی کے خیالات یا خودکشی کے رویوں سے متعلق خطرات میں اضافہ نہیں کیا۔ ماہرین کے مطالعے نے سیماگلوٹائڈ کے لئے چار بڑے کلینیکل ٹرائلز میں 3,500 سے زیادہ لوگوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ان ٹرائلز کی مالی اعانت اوزمپیک اور ویگووی دوا بنانے والی کمپنی نوو نورڈیسک نے کی۔