معروف اداکار محب مرزا نے شادی شدہ افراد کو اہم مشورہ دے ڈالا
09-05-2024
(ویب ڈیسک) معروف اداکار محب مرزا نے شادی شدہ لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگر آپسی تعلق زہریلا ہوجائے تو اسے نبھانا ضروری نہیں ہے۔
رپورٹ کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں محب مرزا کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ کسی نہ کسی صدمے کا شکار ہوتے ہیں جس کا ان کی شخصیت پر اثر پڑتا ہے۔اداکار نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’جفا‘ میں ان کا کردار اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ زیادہ صدمے کا اثر ہونے پر انسان کو تھراپی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کو نبھانے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے لیکن ہر صورت میں اسے نبھانے کا دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔محب مرزا نے وضاحت کی کہ وہ طلاق کو فروغ دینے کی کوشش نہیں کر رہے لیکن اگر تعلق زہریلا ہو جائے تو اسے نبھانا ضروری نہیں ہے۔