سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
09-05-2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے معروف مایہ ناز سابق کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔
رپورٹ کےمطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے نکاح کی دلکش تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کے نکاح کی تقریب انتہائی نجی نوعیت کی تھی جس میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں سمیت کرکٹرز نے شرکت کی۔ مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں جس پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے جوڑے سمیت والدین کو بیٹی کے نکاح کی مبارکباد دی۔حبیبہ مشتاق کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ مگر پر وقار تھی جس میں وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے جس کی تصویر بھی سامنے آئی۔