بلوچستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز
09-05-2024
(لاہور نیوز) اپوزیشن نے بلوچستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔
سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں اپوزیشن اور حکومتی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی خاطر حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ملاقات میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سردار اختر مینگل کو استعفیٰ واپس لینے کے لیے منانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔