یوٹیلیٹی سٹورز پر سینکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
09-05-2024
(لاہورنیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے سینکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع کے مطابق 700 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 2 روپے سے 195 روپے تک کمی کی گئی ہے ، تمام برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل 6 روپے سے 195 روپے تک سستے کر دیئے گئے۔ ذرائع بتایا کہ ملک پاور اور پیکڈ دودھ کی قیمتوں میں 3 روپے سے 117 روپے تک کمی جبکہ تمام برانڈز کی چائے کی قیمتوں میں 3 روپے سے 100 روپے تک کم کردیئے گئے، روح افزا اور جام شیریں 13 روپے سے 40 روپے تک سستے ہو گئے۔ علاوہ ازیں چٹ پٹے مصالحہ جات کے پیکٹ 9 روپے سے 20 روپے تک سستے کر دیئے گئے، کھیر مکس 12 روپے، ٹماٹر کیچ اپ 50 روپے سستی کر دی گئی، گرم مصالحہ 25 روپے ، سویا سوس کا پیکٹ 24 روپے سستا کر دیا گیا۔واضح رہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اشیا سستی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔