سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار پاکستان پہنچ گئے

09-05-2024

(لاہور نیوز) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار پاکستان پہنچ گئے۔

جسٹس ریٹائرڈ میاں ثاقب نثار گزشتہ شب لاہور ایئرپورٹ پہنچے جبکہ انہوں نے ستمبر میں پاکستان آنے کا اعلان کر رکھا تھا۔ اس موقع پر جسٹس (ر) ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں پاکستان واپس آ گیا ہوں، سوشل میڈیا پر الزامات جھوٹے ہیں، اس سے متعلق کوئی جواب نہیں دوں گا۔