عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

09-05-2024

(لاہورنیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2503 ڈالرز کا ہوگیا۔جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔ 2 ہزار روپے کے اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 100روپے ہو گئی جبکہ دس گرام سونا 1714روپے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار 708روپے کا ہوگیا۔