کسان اتحاد کا آئی پی پیز کے خلاف دھرنا ملتوی
09-05-2024
(لاہور نیوز) لاہور میں کسان اتحاد نے آئی پی پیز کے خلاف دھرنا ملتوی کر دیا۔
کسان اتحاد کے رہنما خالد باٹھ نے دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے دو ہفتے میں آئی پی پیز سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی سے متعلق مطالبات نہ مانے گئے تو پوری طاقت سے دوبارہ احتجاج کریں گے۔ واضح رہے کہ لاہور میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئے کسانوں نے آئی پی پیز اور ان سے ظالمانہ معاہدوں کے خلاف آئی پی پیز آفس کے باہر بینر اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسان ملک چلاتا ہے اگر وہ خود نہ چل سکا تو ملک بھی نہیں چل سکے گا، زرعی ملک ہونے کے باوجود لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔