اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے و دیگر کو نوٹس، جواب طلب

09-05-2024

(لاہور نیوز) سینئر صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سینئر صحافی اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر  نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے رانا معروف ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ بعدازاں عدالت نے ایف آئی اے سمیت دیگر حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔