یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر عہدے سے فارغ
09-05-2024
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا، پروفیسر عالم سعید سے وائس چانسلر کا ایڈیشنل چارج بھی چھین لیا گیا۔
پروفیسر عالم سعید یونیورسٹی میں شعبہ ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر بھی ہیں، وائس چانسلر کے خلاف کارروائی 13/9 اور سیکشن 10/7 کے تحت کی گئی ہے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے کارروائی کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ ننکانہ صاحب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضل کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے، ڈاکٹر محمد افضل ریگولر وائس چانسلر کی تعیناتی تک قائم مقام وائس چانسلر رہیں گے۔