انٹرمیڈیٹ پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے شیڈول جاری

09-04-2024

(لاہور نیوز) انٹرمیڈیٹ پیپروں کی ری چیکنگ کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ پیپروں کی ری چیکنگ کے لیے جاری شیڈول کے مطابق طلبا اس سلسلے میں درخواستیں 19 ستمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ امیدوار اپنی درخواستیں بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع کرا سکتے ہیں، درخواست کے بعد امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بورڈ آفس بلوایا جائے گا جہاں مقررہ تاریخ پر ان کے پیپرز انہیں دکھائے جائیں گے۔