بنگلا دیش سے شرمناک شکست،احمد شہزاد نے تنقیدی توپوں کا رخ شاہینوں کی جانب کردیا

09-04-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ذلت آمیز شکست پر کھلاڑیوں کو نشانے پر رکھ لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی اور کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بنگلادیشی گانے کی لائنز لکھی کہ ‘تمہیں آتا ہی نہیں ہے، تم سے ہوتا ہی نہیں ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش آیا اور وائٹ واش مکمل کرنے کے بعد پیار سے ‘امی توماکے بھلوباشی’ (جس کا مطلب میں تم سے پیار کرتا ہوں) کہا۔ احمد شہزاد نے بنگلادیش کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر حریف کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ بنگال ٹائیگرز کی ٹیم نے زبردست کرکٹ کھیلی اور پاکستان کو سکھایا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کیسے کھیلی جانی چاہیے، ان کے باولرز نے آپ کو سکھایا ہے کہ کس لائن و لینتھ پر باولنگ کروانی چاہیے، پاکستانی بیٹرز نے پچ سے متعلق شکایتی رویہ اپنایا تاہم بنگلادیشی بیٹر پچ کو نہایتی فلیٹ بناکر کھیلنے کا طریقہ بتایا۔