برگر چپس جیسی چیزوں کے شوقین افراد خبردار!ماہرین نے پریشان کن بات بتا دی
09-04-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ بہت زیادہ کیک، کرسپی چپس اور برگر کھانے سے صرف تین ہفتوں کے اند اندر انسانی جسم کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
محققین کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس طرح کی غذائیں جن میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے وہ دل کے لیے خطرناک ہوتی ہیں چاہے لوگوں کا وزن نہ بڑھتا ہو۔ٹیسٹس میں لوگوں کے ایک گروپ کو چکنائی یا پولی-ان سیچوریٹڈ چکنائی والی غذا ئیں دی گئیں اور دوسرے گروپ سے 24 دنوں تک صحت بخش چکنائی والی غذا کھانے کو کہا گیا جیسے تیل والی مچھلی اور گری دار میوے۔ تحقیق کے آخری میں دیکھا گیا کہ کسی بھی گروپ کا وزن نہیں بڑھا تھا لیکن جو لوگ زیادہ چکنائی کھا رہے تھے ان کی صحت میں بنیادی خرابی دیکھی گئی اور اسکین میں دل کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے پائے گئے۔