3نامعلوم افراد نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا، مقدمہ درج
09-04-2024
(لاہور نیوز ) اسلام آباد میں 3 نامعلوم افراد نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا، خواتین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تیزاب گردی کا واقعہ گزشتہ رات اسلام آباد ایف ٹین کے قریب پیش آیا، متاثرہ خاتون کی شناخت صائمہ کےنام سے ہوئی، متاثرہ خاتون کے چہرہ اور جسم کے دیگر حصے متاثر ہوئے، تھانہ شالیمار پولیس نے خاتون کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایف ٹین مرکز میں نوجوان لڑکی برہنہ حالت میں نیم بیہوشی کی حالت میں پڑی ہوئی تھی۔ متن میں یہ بھی بتایا گیا کہ موقع پر خاتون کا جسم تیزاب سے جھلسا ہوا پایا گیا ہے، خاتون کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ عارضی طور پر غوری ٹاؤن میں رہائش پزیر ہے، خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہے تاحال وہ پولیس کو مزید بیان دینے کی حالت میں نہیں ہے۔