ڈپریشن میں جکڑے نوجوانوں میں کس چیز کے استعمال کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟ماہرین نے بتا دیا

09-04-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کے سروے سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ ڈپریشن کی علامات ظاہر کرتے ہیں ان میں ویپنگ استعمال کرنے کا خطرہ دُگنا ہوتا ہے۔

مطالعے کی شریک مصنف نے کہا کہ اگرچہ مختصر وقت کیلئے نیکوٹین اضطراب اور تناؤ کے احساسات کو کم کر سکتی ہے لیکن نوجوان لوگ ذہنی تناؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے ویپس کو ہی کامل ذریعہ سمجھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قطع نظر کہ تمباکو نوشی ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے، یہ واضح ہے کہ اگر ہم ویپس کے استعمال کو روکنا چاہتے ہیں، تو ہمیں اسی وقت نوجوانوں کی دماغی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔