9 مئی کیسز کی سماعت کرنیوالے جج نے عدالت کا چارج چھوڑ دیا

09-04-2024

(لاہور نیوز) نو مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے عدالت کا چارج چھوڑ دیا۔

  لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد کو عدالت عالیہ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ فاضل جج خالد ارشد اپریل میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے بطور ایڈمن جج تعینات ہوئے تھے، فاضل جج کی عدالت میں جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات زیر سماعت تھے۔ عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر متعدد رہنما پیش ہوتے رہے۔