وفاق اور صوبائی حکومتیں بجلی تقسیم کار کمپینوں کی کروڑوں کی نادہندہ

09-04-2024

(لاہورنیوز) وفاق اور پنجاب حکومت بجلی سپلائی کمپینوں کی کروڑوں کی نادہندہ نکلی ۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت لیسکو کی چھ ارب 67 کروڑ،گیپکو کی دو ارب 82 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے جبکہ فیسکو کے ایک ارب 72 کروڑ ،آئیسکو کے 14 ارب، 13 کروڑ کے ادا کرنے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے میپکو کے دو ارب 18 کروڑ روپے، پیسکو کے 2 ارب 22 کروڑ روپے، وفاقی حکومت کے ذمہ واجب الاداجبکہ حکومت حیسکو کی پانچ ارب 53 کروڑ اور سیپکو کی نو ارب 13 کروڑ روپے کیسکو کے دو ارب 40 کروڑ ، ٹیسکو کے 96 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے ۔ دوسری جانب پنجاب حکومت پانچ بجلی تقسیم کار کمپنیوں  کی 33 ارب 5 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور اور ٹرائیبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 26 ارب 25 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں ، سندھ حکومت حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 54 ارب سے زائد کی نادہندہ ہیں،بلوچستان حکومت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 38 ارب، 29 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت لیسکو کی چھ ارب 67 کروڑ ،گیپکو کی دو ارب 82 کروڑ روپے کی نادہندہ ،فیسکو کے ایک ارب 72 کروڑ ،آئیسکو کے 14 ارب، 13 کروڑ کے ادا کرنے ہیں۔ علاوہ ازیں میپکو کے دو ارب 18 کروڑ روپے ،پیسکو کے 2 ارب 22 کروڑ روپے،حیسکو کی پانچ ارب 53 کروڑ اور سیپکو کی نو ارب 13 کروڑ روپے ،کیسکو کے دو ارب 40 کروڑ ، ٹیسکو کے 96 کروڑ روپے بھی وفاقی حکومت کے ذمہ واجب الادا ہیں۔