اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب

09-04-2024

(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چیئرمین منتخب ہونے پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب کی  جانب سے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا نوٹیفکیشن دیا گیا۔