اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: وزیر اعلی پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

09-04-2024

(لاہور نیوز) عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، سول جج شائستہ خان کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کر دی۔ملتوی   دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وزیر اعلیٰ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی کی طبیعت ناساز ہے ٹانگ میں تکلیف کے باعث ڈاکٹر نے ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب آیا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورے پر تھے کہ اچانک پاؤں پھسل گیا جس کے باعث انکی ٹانگ میں تکلیف ہے، استدعا ہے کہ ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔