سردار اختر مینگل سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی وفد کے ہمراہ ملاقات

09-04-2024

(لاہور نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل سے پاکستان تحریکِ انصاف کے وفد نے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی رہنما اور  قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور اسد قیصر  نے مستعفی سردار اختر مینگل سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں  نے ملاقات میں اختر مینگل سے استعفی واپس لینے کی درخواست کی۔ اپوزیشن وفد میں سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، روف حسن، عامر ڈوگر بھی شامل تھے، ذرائع کا بتانا ہے کہ سردار اختر مینگل  نے استعفی واپس لینے سے انکار کر دیا، بعدازاں تحریک انصاف کا وفد ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بی این پی رہنما سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا، سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔