ابوظہبی: ایشین جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ، پاکستان کی عائشہ ممتاز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
09-04-2024
(لاہورنیوز ) یو اے ای کے شہر ابوظہبی میں ایشین جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ جاری ہے، جس میں پاکستان کی عائشہ ممتاز نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
عائشہ ممتاز کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں پاکستان کا میڈل یقینی ہو گیا ہے۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں عائشہ ممتاز بھارتی کھلاڑی کے مدمقابل آئیں گی۔