ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2024 کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

09-04-2024

(لاہور نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2024 کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔

ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 20 سے 30 ستمبر تک تھمپو میں کھیلی جائے گی، سجاد محمود ہیڈ کوچ، حسن بلوچ انکے معاون ہونگے۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز نیپال کےخلاف 21 ستمبر کو کریگی جبکہ 23 ستمبر کو میزبان بھوٹان اور 25 ستمبر کو سری لنکا کے مدمقابل ہونگے۔ مڈ فیلڈرز میں عبدالصمد، محمد فراز، فرہاد،ہارون رشید، حکمت اللہ، ایم شہاب احمد اور محمد خان شامل ہیں جبکہ ڈیفینڈرز میں عبدالرحمان،محمد حسنین سلیم، نجیم خان، سمیر احمد، عبید اللہ خان، ماجد علی، سید محمد عابس رضا اور عمر جاوید شامل کئے گئے ہیں۔ فارورڈز میں عبدالغنی، شاہرف خان، حسنین ولی رضا، سبحان کریم، محمد طلحہ خان اور سید کبیر علی شاہ شامل ہیں جبکہ گول کیپر میں عادل علی خان، بالاچ خان، کاشف اور غلام عباس شامل ہیں۔