وزیراعلیٰ کی پنجاب بھر کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کو کامیابی پر مبارکباد

09-04-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو مزید محنت اور لگن سے پڑھنے کی تلقین کی۔ مریم نواز شریف نے کہا اپنے بچوں پر فخر ہے، پوری قوم ان کے لئے دعا گو ہے۔