خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری خارج کرنے کا حکم

09-04-2024

(لاہور نیوز) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس کی سماعت کی، خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل زین علی قریشی اور مدثر چوہدری نے دلائل دیئے۔ آمنہ عروج نے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت میں عدالت نے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک کیلئے ملتوی کر دی تھی۔