ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ مقرر
09-04-2024
(لاہور نیوز) امریکی کانگریس میں ٹام سوازی پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے۔
عالمی میڈیا سے گفتگو میں کانگریس مین ٹام سوازی نے پاک امریکا تعلقات بہتر کرنے کے عزم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے انتہائی پُرجوش ہوں۔ چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی آئندہ ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، ٹام سوازی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ کانگریس مین ٹام سوازی اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، سفیر پاکستان نے ٹام سوازی کو مبارکباد پیش کی۔ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات دونوں ممالک اور خطے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔