چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے: سفارتی ذرائع

09-04-2024

(لاہور نیوز) چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہو گا، دورے کے پہلے حصے کے تحت چینی وزیراعظم دوطرفہ دورے پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگر امور زیرغور آئیں گے۔ ذرائع  نے بتایا کہ دورے کے دوسرے حصے میں چینی وزیراعظم 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہو گا۔ سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم ایس سی او  کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے، چینی وزیراعظم کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔