اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار
09-04-2024
(لاہور نیوز) اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اے این ایف نے تازہ کارروائی میں گوجرہ روڈ جھنگ پر واقع 2 تعلیمی اداروں کے قریب سےملزم گرفتار کر کے 46 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کر لیں، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق دیگر کارروائیوں میں 27 کلو سے زائد منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار کئے گئے، کارروائیاں لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور شکارپور میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 26 کلو 400 گرام چرس، ایک کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کارروائی میں 53 ہیروئن بھرے کیپسولز بھی برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔