پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا

09-03-2024

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اولمپیئن طاہر زمان کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

  نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے کہا کہ طاہر زمان نہ صرف ہاکی لیجنڈ ہیں بلکہ باقاعدہ کوالیفائڈ کوچ بھی ہیں جنہیں جدید تکنیکی لحاظ سے کوچنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے انکی تقرری کی منظوری دے دی ہے, اولمپیئن طاہر زمان 4 ستمبر کو چین میں موجود قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔